ETV Bharat / state

بلندشہر: ٹرک کی زد میں آکر تین افراد کی موت - incident took place in Balandshahr

ضلع بلند شہر کے جیور علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بلندشہر: ٹرک کی زد میں آکر تین افراد کی موت

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:18 PM IST

بلندشہر:اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے جیور علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کوتوالی دیہات تھانہ کے جھاجھر گاؤں باشندہ منیش اپنے نانا لوک پال سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے جمعہ کی رات بلند شہر کی جانب جارہا تھا۔ اس درمیان جیور اسٹیٹ ہائی وے پر شکھیڑا گاؤں کے نزدیک تیز رفتار سے آرہے ایک ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ ٹرک ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں جلد بازی میں آگے چل رہی دوسری موٹر سائیکل کو بھی زور سے ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں منیش، اس کے نانا لوک پال سنگھ اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار شکھیڑا گاؤں باشندہ راج سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور ٹرک کو موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر سرکل افسر شہر دیکشا سنگھ پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.