اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بس کے اندر سے باہر نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مصطفیٰ آباد روانہ کیا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں بسوں کے ڈرائیور اور ایک مسافر کی موت ہوگئی۔
وہیں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں علاج کے لئے ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا ہے، جبکہ باقی 04 زخمیوں کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں جاری ہے۔۔ جائے وقوع پر موجود پولیس فورس کے ذریعہ بسوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔
اس حادثے میں زخمی ہوئے حنیف ولد عبد الحق رہائشی بہرائچ، وجئے شنکر ولد سریش چندر رہائشی دیدودھار تھانہ میٹرا ضلع بہرائچ، پردومن تیواری ولد گوپال پرساد رہائشی لالپوروا تھانہ کوتوالی ضلع گونڈا ، پردیپ یادو ولد تلکرام یادو رہائشی بیدوبھار تھانہ مٹیرا ضلع بہرائچ ہے۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے نام شیو ناتھ شکلا ولد پپو شکلا رہائشی ماجھا ضلع گونڈا ، آکاش تیواری ولد رام رخن رہائشی بھگہر بلند تھانہ ضلع گونڈا، ڈرائیور رامچندر روڈ ویز بس نمبر UP77 T 4397 ہے۔
تو وہیں پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔