ETV Bharat / state

بنارس سڑک حادثے میں 3 ہلاک، پانچ زخمی - pickup van accident

بارہ بنکی سے بنارس جارہی پیک اپ گاڑی سڑک حادثے کا شکارہوگئی، گاڑی میں سوار تین لوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

بنارس سڑک حادثے میں 3 ہلاک، پانچ زخمی
بنارس سڑک حادثے میں 3 ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 12:55 PM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے بڑا گاؤں تھانہ علاقے کے بابت پور سڑک پر اوور بریج پر بے قابو ہو کر ایک پیک اپ (گاڑی) پلٹ گئی ۔اس حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگی جبکہ پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے.

یہ پیک اپ گاڑی بارہ بنکی سے بنارس پان لےکر آ رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، اس میں 5 تاجر اور کچھ مزدور سوار تھے، یہ تاجر ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی اور لکھنو کے بتائے جا رہے ہیں، بارہ بنکی سے پان لے کر بنارس آ رہے تھے اسی دوران ہر ہووا پولیس چوکی کے اوور بریج پر پیکپ چانک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی.

پیکپ میں پیچھے بیٹھے تاجر اور مزدور اوور بریج پر بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ پانچ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.