ریاست اتر پردیش کے ضلع دیوریا میں شراب سمگلر لاک ڈاؤن میں بھی سرگرم ہیں۔ بدھ کے روز ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شیشیا پال سنگھ کی سربراہی میں بیرہج کے پرسیہ دیوار میں غیر قانونی کچی شراب کے کاروبار پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف مہم کا آغاز کر 8 بھٹیوں تباہ کردیا ہے۔
ایس پی نے پولیس اور ایکسائز کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی اور غیر قانونی کچی شراب کے کاروبار کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران پولیس نے 250 لیٹر کچی شراب، 450 کوئنٹل لہن سمیت 8 بھٹیوں کو تباہ کردیا۔ ساتھ ہی تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شیشیا پال سنگھ نے بتایا کہ 'کچھ دن سے غیر قانونی شراب بنانے کے بارے میں معلومات موصول ہو رہی تھی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شراب اور اس ریکیٹ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔