دل سے کچھ کرنے کی چاہت ہو تو پوری کائنات اس سے ملانے میں لگ جاتی ہے، کچھ ایسی کہاوت سچ ثابت ہوئی میرٹھ کے فیروز کے لیے۔ فیروز کی سالوں کی خواہش لاک ڈاؤن کے دوران رنگ لائی۔
تین فٹ کے فیروز کی خواہش مال و دولت یا زمین جائیداد نہیں بلکہ شادی کی تھی۔
تین فٹ کے فیروز کے لیے دولہا بننا کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں تھا۔ فیروز کے اہل خانہ نے فیروز کی شادی کے لیے کافی کوشش کی، لیکن ہر بار کسی نہ کسی طرح سے معاملہ پھنس جاتا ہے۔
ایک دن اچانک فیروز کے دوست کی اہلیہ نے فیروز کو دیکھا۔ اس دوران دوست کی اہلیہ نے فیروز کے سامنے اس کی تین فٹ کی بہن کی شادی کی پیشکش کی۔ پھر کیا تھا، فیروز کی جیسے من کی مراد پوری ہو گئی اور دونوں فیملی نے رشتہ طے کر دیا۔
فیروز کا رشتہ ڈھائی ماہ پہلے طے کیا گیا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیروز کو انتظار کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن کے ہٹنے کے بعد فیروز نے انتظامیہ سے اجازت لے کر شادی کی۔ شادی میں دونوں فیملی کے کچھ خاص لوگوں نے حصہ لیا۔
فیروز نے بتایا کہ وہ شادی سے کافی خوش ہیں۔ فیروز کے مطابق انہوں نے مالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔