بستی: ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے کلواری علاقے میں پیر کو دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں چھ سوار سڑک پر گر گئے۔ اس دوران پیچھے سے آرہے ڈمپر نے تین کو روند دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی دیگر تین افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے بنہرا گاؤں کے نزدیک موٹر سائیکل کی ہوئی ٹکر کے دوران الگ الگ موٹر سائیکل سوار چھ لوگ سڑک پر گر گئے۔ اس درمیان پیچھے سے آرہے تیز رفتار ڈمپر نے راجیش، سریندر، اور جھنو کو روند دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں جھنو کی بیٹی خوشبو، پرشورام اور دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Hamirpur Car Accident ہمیر پور میں کار درخت سے ٹکرائی، دو کی موت
تینوں لوگ بائک سے گورکھپور کی طرف لوٹ رہے تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلواری پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اتر پردیش کے ہمیر پور میں سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی تھی جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ وہیں اس حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
یو این آئی