ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی کے کٹرا بلہور شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور ٹیمپو کے تصادم میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ علاج کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 4 افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن حالت خراب ہونے کے بعد انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا۔
پولیس نے ہلاک شدگان کی لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، پولیس نے اس معاملے میں ملزم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ساتھ ہی ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔
حادثے میں کوتوالی ملاوان کا رہائشی منوج (35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی بلیرام(60) شریپال(30) کملیش(26) لکشمنارائن(35) اور انناؤ کے دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلعی اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران بالیرام اور شری پال کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہریانہ :ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ انیل کمار یادو نے بتایا کہ 'مادھوگنج پولیس اسٹیشن کے کٹرا بلہور شاہراہ پر ایک ٹرک اور ایک ٹیمپو میں تصادم ہوا، جس میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو افراد ڈسٹرکٹ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔ تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ٹرک کو قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔