ETV Bharat / state

Three Children Killed in UP مٹی کا ٹیلہ منہدم ہونے سے 3 بچوں کی موت، ایک زخمی

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:02 PM IST

اٹاوہ کے ایک گاؤں میں مٹی کا ایک ٹیلہ اچانک منہدم ہوگیا۔ اس وقت ٹیلے پر کھیل رہے چار بچے ٹیلے کی مٹی میں دب گئے۔ ان میں سے تین بچے کی موت ہو گئی

Three Children Killed in UP
مٹی کا ٹیلہ منہدم ہونے سے 3 بچوں کی موت، ایک زخمی

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پیر کو ایک گاؤں میں مٹی کا ایک ٹیلہ اچانک منہدم ہوگیا، جس پر کھیل رہے چار بچے اس کے ملبے میں دب گئے۔ ان میں سے تین بچوں کی درد ناک موت ہوگئی جبکہ ایک بچی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اٹاوہ کے بڑھ پورا تھانہ علاقے میں واقع گڑھیا ملو سنگھ گاؤں میں پیش آیا۔ موصول اطلاع کے مطابق گاؤں میں موجود مٹی کا ایک ٹیلہ اچانک منہدم ہوگیا۔ اس وقت ٹیلے پر کھیل رہے چار بچے ٹیلے کی مٹی میں دب گئے۔ ان میں تین کی موت ہونے اور ایک کے شدید طور سے زخمی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

اس کی اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے افسران موقع واردات پر پہنچ گئے۔ ریاست کے وزیر اعلی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لکھنؤ واقعہ وزیر اعلی دفتر سے جاری بیان کے یوگی نے مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: House Collapse in Muzaffarnagar موسلادھار بارش سے کچا مکان زمین دوز، دو بچوں کی موت، چھ زخمی

انہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچا کر ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کے مکمل علاج کے ہدایات دیے ہیں۔ ساتھ ہی زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہو نے کی آرزو کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایم اور پولیس کے سینئر افسران کو مقع پر جاکر راح رسانی کا کام جنگی پیمانے پر کرانے کی ہدایت دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.