ایس پی اجے کمار سہانی کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو100 نمبر پر کال آئی تھی جس کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہونچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
لاش کی شناخت مکل عرف بھولو کے طور پر ہوئی ہے۔ موکل کے اہل خانہ نے تھانہ کھر کھودا میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں تین افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مکل نے انہیں گالی دی تھی جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اور غصہ میں آکر ملزمین نے ہلاک شدہ پر گولی چلائی۔
پولیس کے مطابق ملزمین نے لاش کو ہاپوڑ روڈ کے کنارے پھینک دیا تھا۔
پولیس نے اب تک کارروائی کرتے ہوئے بھاور چودھری، اشیش پارسا اور پریت تیاگی کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث دو اور ملزمین گڈو اور انوراگ فرار ہیں۔
تمام ملزمین کا تعلق ہاپور سے ہے۔