بلند شہر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ اورنگ آباد تھانے کی پولیس نے منگل کی رات میں ملک پور باشندہ فرید، یاسین اور سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4410 نشہ آوری گولیاں ضبط کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضبط گولیاں ممنوعہ الپپریجم کی معلوم ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا یہ تینوں لمبے عرصے سے اس کاروبار میں سرگرم تھے۔
پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرکے ان تینوں کو جیل بھیج دیا ہے، تاہم ان کے اور بھی ٹھکانوں پتہ لاگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آج کل بلند شہر میں جرائم کی واردات عروج پر ہے، اسی طرح کل بھی بلند شہر میں کار لوٹ کر فرار ہورہے تین لٹیروں کو پولیس نے گھیرا بندی کرکے گرفتار کیا تھا۔
بلند شہر سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا تھا کہ کل دیر شام تینوں بدمعاش غازی آباد کے مسوری علاقے ڈاسنہ سے ایسکسنٹ کار کو کرایہ پر بک کرکے شکار پور آرہے تھے، اسی دوران شکار پور کے سامنے کار ڈرائیور قضائے حاجت کے لیے چلاگیا، تبھی بدمعاش موقع ملتے ہی اس کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔