ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں پولیس نے تین شاطر ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو جعلی دستاویزات کا کام کرتے تھے اور اسی کی بنیاد پر بینک سے لون لیتے تھے۔
پولیس نے ان کے قبضہ سے تین موبائل، ای میل آئی ڈی اور متعدد جعلی دستاویزات برآمد کیے ہیں۔ گذشتہ روز ایچ ڈی بی فائننسر لمیٹڈ کے ریجنل کانٹیکٹس منیجر نے نوئیڈا سیکٹر 58 پولیس کو مطلع کیا کہ سہکاری بینک مودی نگر غازی آباد میں کچھ نئے کھاتے کھولے گئے ہیں، جس میں ایچ ڈی بی قرض (لون) کی رقم جعلی کاغذات سے لی گئی ہیں۔ جن لوگوں کے نام پر قرض لیا گیا ہے وہ سرکاری نوکری نہیں کرتے ہیں ہیں۔ اگر کرتے ہیں تو ان کی تنخواہ کم ہے یا پھر جعلی دستاویزات پر نوکری حاصل کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سندیپ، آشوتوش اور امت کاغذات تیار کرتے تھے اور صارف کی کریڈٹ کو جعلی طریقے سے بڑھا کر زیادہ پرسنل لون کرا دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر منور رانا کے خلاف مقدمہ درج
انکیت تیاگی ایچ ڈی بی فنانشل لمیٹڈ میں سیلز منیجر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ نیرج شرما برانچ منیجر کے عہدے پر اور دیپک کمار ایک فیلڈ آفیسر ہے۔
نیرج کے ماتحت سندیپ، انکیت، آشوتوش اور پنکج تیوتیا کام کرتے ہیں، جو دفتر میں صارف کے ذریعہ فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق کرتے ہیں۔ ان سب کا ایک گروپ بنا ہوا ہے جس میں یہ لوگ سب اکٹھے ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ صارفین کا قرضہ پاس کراتے ہیں، جس سے ان لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے۔
اب تک 208 لون اسی طرح فرضی طریقے سے پاس کرائے گئے ہیں، جس سے ایچ ڈی بی فنانشل پرائیویٹ لمیٹڈ کو مجموعی طور پر 11 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے اس گروپ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور باقی ممبروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔