ETV Bharat / state

میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی - اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کو ڈاک کے ذریعہ خط ملا ہے۔

میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 10:32 AM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 11 نومبر کو میرٹھ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایسے میں دورے سے پہلے میرٹھ کے سٹی ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

میرٹھ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی

پورا معاملہ میرٹھ کے سٹی ریلوے اسٹیشن کا ہے۔ جہاں اسٹیشن ماسٹر کو ڈاک کے ذریعے ایک خط ملا ہے جس میں میرٹھ سٹی ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔

خط ملنے کے بعد منگل کی دیر رات مغربی یوپی کے تمام اضلاع کو الرٹ کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے حکام نے ٹرینوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایک سخت چیکنگ مہم شروع کی۔ ریلوے حکام کے مطابق میرٹھ کے سٹی اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ دھمکی کے سبب خط کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد غازی آباد، ہاپوڑ، بلند شہر، شاملی، سہارنپور، مظفر نگر، مراد آباد اور میرٹھ سمیت دیگر اضلاع کے تمام اسٹیشنوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اس سے قبل لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج اور کانپور سمیت 46 اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.