اطلاع کے مطابق نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ رنگداری وصول کرنے کے واقعہ سے تاجروں میں سخت غم وغصہ ہے۔
واضح رہے کہ محلہ جنک پوری کا باشندہ تاجر پنکج ولد پدم حسب معمول آج صبح اپنی دکان پر پہنچا تو اس کو سفید کاغذ پر لکھا ایک خط دکان کے شٹر کے نیچے پڑا ملا۔
خط میں نامعلوم بدمعاشوں نے دس لاکھ روپے نہ دینے پر باپ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
واقعہ سے خوف زدہ تاجر نے خط کے متعلق آس پاس کے تاجروں کو بتایا، جس کے بعد تاجروں میں سخت ناراضگی دیکھنے کو ملی، جس کے بعدتاجر پنکج نے نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے عہدیداران کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر پولیس کو خط سونپ دیا۔
معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ کی باریکی بینی سے جانچ شروع کردی ہے۔
نگر ادیوگ ویاپار منڈل کے سکریٹری نتن گپتا نے پولیس سے فوری طورپر واقعہ کا انکشاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔
بی جے پی شہر صدر گجراج رانا نے تاجر پنکج سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اور پولیس سے فوری طورپر بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سی او اجے شرما نے کہاکہ نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف رنگداری کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے، پولیس جانچ میں لگی ہوئی ہے، جلد ہی واقعہ کا انکشاف کردیاجائیگا ۔