ETV Bharat / state

ہزاروں بھارتی مزدور سعودی عرب کی جیل میں قید، کوئی پرسان حال نہیں - سعودی عرب حکومت

سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں مزدور مودی حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ہند اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ،جس کے سبب یہ لوگ کافی پریشان ہیں۔

ہزاروں بھارتی مزدور سعودی عرب کی جیل میں قید؟

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 2:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیل میں گزشتہ چھ مہینے سے بھارت کے ہزاروں لوگ قید ہیں۔

یہ لوگ مسلسل مودی حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت ہند اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ،جس کے سبب یہ لوگ کافی پریشان ہیں۔

ان متاثرین میں دیوبند سے تعلق رکھنے والے مستقیم نامی شخص بھی ہیں، ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'مستقیم گزشتہ چار ماہ سے سعودی عرب کی جیل میں قید ہیں، 'مستقیم یہاں سے کام کرنے گیا تھا لیکن اسے لاک ڈاؤن کے دوران جیل میں بند کردیا گیا اور ابھی تک اس کی رہائی نہیں ہوسکی ہے'۔

ہزاروں بھارتی مزدور سعودی عرب کی جیل میں قید؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کے ذریعہ دعویٰ کیا گیا ہے لاک ڈاون کے دوران بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کام کی تلاش میں آئے ہزاروں لوگوں کو سعودی عرب حکومت نے یہاں کی صفر جیل میں بند کردیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے اکثر لوگ اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں لیکن بھارت کے ہزاروں لوگ یہاں اب بھی بند ہیں جن کی رہائی کے سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ ملک کی کئی ریاست کے لوگ یہاں جیل میں بند ہیں، خاص طور پر اتر پردیش بہار کے زیادہ تر لوگ ہیں، ان کہنا ہے کہ یہاں ویڈیو یا فون کال کرنا سخت منع ہے، بڑی مشکل سے ہم لوگ اپنی بات کہہ پا رہے ہیں۔

ان متاثرین میں دیوبند کے محلہ بیرون کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے مستقیم نامی شخص بھی ہے۔ مستقیم کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ مستقیم کی اہلیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کے شوہر سعودی عرب میں کام کرنے گئے تھے لیکن گزشتہ چار ماہ سے سعودی عرب کی جیل میں بند ہیں۔

انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ 'حکومت میرے شوہر کے ساتھ تمام لوگوں کو رہا کرے تاکہ یہ سبب اپنے وطن واپس لوٹ سکیں اور اپنے بیوی بچوں سے مل سکیں۔

مستقم کے بھائی امتیاز نے بتایا کہ انہوں نے قرض لے کر اپنے بھائی کو سعودی عرب کام کرنے بھیجا تھا لیکن وہ گزشتہ چار ماہ سے جیل میں بند ہے اور بہت پریشان ہے، فون کرکے روتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے یہاں سے نکالیں، لیکن ہمارے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی کوئی اس طرح کا ذریعہ ہے کہ ہم اس کی مدد کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.