ETV Bharat / state

مذہب تبدیل کرانے والوں پر سخت کارروائی ہو: یوگی آدتیہ ناتھ - Uttar Pradesh ATS

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہب تبدیل کرانے والوں کی جائیداد ضبط کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔'

مذہب تبدیل کرانے والوں پر سخت کارروائی ہو: یوگی آدتیہ ناتھ

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:21 PM IST

گزشتہ روز دہلی کے جامعہ نگر سے اترپردیش کی اے ٹی ایس (UP ATS) ٹیم نے تبدیلی مذہب کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس معاملے پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دونوں کے خلاف گینگسٹر کارروائی کرتے ہوئے ان پر این ایس اے لگانے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے مذہب تبدیل کرانے والوں کی جائیداد ضبط کرنے اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔'

اترپردیش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار کا کہنا تھا کہ 'ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک سے ان لوگوں کی مالی اعانت کی جارہی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'دونوں کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور ہمیں غیر ملکی مالی اعانت کے دستاویزات اور دیگر اہم ثبوت ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی مذہب کے الزامات کو اسکول انتظامیہ نے خارج کردیا

پولیس کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ 'یہ لوگ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کا مذہب تبدیل کروا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت مفتی قاضی جہانگیر قاسمی اور محمد عمر گوتم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں جنوبی دہلی میں واقع جامعہ نگر کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.