ETV Bharat / state

'رواں سال کا بجٹ آتم نربھر بھارت کی اہم دستاویز ہے'

سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر رادھا موہن سنگھ نے بجٹ کو بہترین اور ؤتم نربھر بھارت کی دستاویز قرار دیا۔

سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر رادھا موہن سنگھ

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 10:44 PM IST

رادھا موہن سنگھ نے رواں سال کے بجٹ کو عوامی بجٹ کہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں، کسان اور نوجوانوں کے لیے وقف ہے۔

رادھا موہن سنگھ نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں واقع انٹرپرینیور ایسوسی ایشن آڈیٹوریم میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔

رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ 'یہ اتنا عمومی بجٹ ہے کہ کوئی بھی شخص نہیں رویا۔ بجٹ عام لوگوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کی تعریف حزب اختلاف رہنماؤں نے بھی کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ضرورت مندوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ اور ان کی تکالیف کو کم کرنا ہی پارٹی کی پہلی ترجیح ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ 'حکومت نے کورونا بحران کے بعد پہلے بجٹ میں سب کا خیال رکھا۔ کسی پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا۔

بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔ اس بجٹ سے ملک ہمہ جہت ترقی کرے گا۔

رادھا موہن سنگھ نے مزید کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت ملک کی مجموعی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس بجٹ میں مودی حکومت نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔

ایک جانب رادھا موہن سنگھ نے حکومت کی تعریفوں کے پُل باندھے تو وہیں جب ان سے بی جے پی کے زمینی کاموں کی حقیقت کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بغلیں جھانکنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.