ریاستی وزیر محکمہ قانون برجیش پاٹھک نے ریاستی عام بجٹ پر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ردعمل پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اکھلیش سے کہا کہ 'وہ پوائنٹ کے ساتھ بتائیں کہ کہاں نوجوانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔'
بارہ بنکی میں ضلع بار ایسوسی ایشن کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران برجیش پاٹھک نے کہا کہ 'ریاستی بجٹ میں تمام طبقوں کا خیال رکھا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے رہاست کی معالی حالت خستہ ہو گئی تھی. تین برس میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت بہتر کیا ہے اور یہ بجٹ اس میض اور مددگار ہوگا.
انہوں نے کہا کہ حذب اختلاف کے رہنما شکست سے مایوس ہیں، اس لئے اس قسم کی بات کر رہے ہیں.