ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں چوری کی واردات میں مسلسل ہو رہے اضافے کو کم کرنے کے لئے پولیس نے عوام سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے عوام کو گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کے کچھ ٹپس بتائے ہیں اور ان پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ چوری اور جرائیم روکنے کی ذمہ داری پولیس کی ہی اور ہم اس میں لگے بھی ہیں، لیکن اگر عوامی تعاؤن ملے گا تو اس پر بہ آسانی قابو پایا جا سکے گا۔
بارہ بنکی کے دیوی تھانہ حلقہ میں چوری کی واردات کا خلاصہ کرنے کے بعد انہوں نے خصوصاً عوام سے گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کچھ ٹپس دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی گھر میں تالہ لگاکر رات میں کہیں جائے تو وہ گھر میں ایک لائیٹ ضرور جلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے یہ محسوس ہوا کرتا ہے کہ گھر میں کوئی ہے۔ دوسرا ٹپس انہوں نے دیا کہ گھر میں لاک لگاکر کہیں جاتے وقت پڑوسی کو ضرور بتائیں۔
تیسرے ٹپس کے طور پر انہوں نے بتایا کہ جن افراد کے پاس ذرائع ہیں وہ گھر میں سکیورٹی سسٹم ضرور لگائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی سسٹم ڈجیٹل ہوتے ہیں اور ان سے گھر کی حفاظت بہت اچھی ہوتی ہے۔
انہوں نے آگے بتایا کہ کالونیز میں پہرےداروں کو فروغ دیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہریداری پولیسنگ کا قدیمی طریقہ ہے۔ یہ سب کو مستعد رکھتا ہے۔