ETV Bharat / state

مدرسہ ملازم کے گھر میں لاکھوں کی چوری

چوروں نے گھر کے اندر سے بیٹیوں کی شادی کے لیے رکھے تمام زیورات اور نقدی اٹھا لے گئے۔

مدرسہ ملازم کے گھر میں لاکھوں کی چوری
مدرسہ ملازم کے گھر میں لاکھوں کی چوری
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 1:38 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی شہر کوتوالی حلقہ کے دیانند علاقہ میں واقع مدرسہ کے ایک ملازم حسیب احمد کے گھر سے لاکھوں روپے کے سامان کی چوری ہوگئی۔

چوروں نے گھر کے اندر سے بیٹیوں کی شادی کے لیے رکھے تمام زیورات اور نقدی اٹھا پر ہاتھ صاف کردیا۔

اس واردات کے بعد گھر والوں کا برا حال ہے اور آس پاس کے علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ مدرسہ کے ملازم حسیب احمد چند دنوں قبل اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے گورکھپور گئے تھے۔ جب وہ دیر شام واپس لوٹے تو دیکھا کہ گھر کے دروانے کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور گھر سے قیمتی سامان غائب ہے۔

مدرسہ ملازم کے گھر میں لاکھوں کی چوری

انہوں نے جب اندر جاکر دیکھا تو اوپر سے نیچے تک کے تمام کمروں کے تالے ٹوٹے پڑے تھے اور الماریوں سے سامان باہر بکھرا ہوا پڑا تھا۔

انہوں نے پورے گھر کا جائزہ لیا تو گھر میں رکھے زیور اور نقدی غائب تھی۔ حسیب احمد اپنے بیٹے اور بیٹی کی شادی کرنے والے تھے اس لیے انہوں نے زیورات خرید رکھے تھے۔

یہی نہیں ان کی ایک بیٹی جس کی شادی ہو چکی ہے وہ بھی ولیمے میں شامل ہونے کے لیے زیور لائی تھی لیکن چور تمام زیور لے کر فرار ہوگئے۔ چوری کی اس واردات کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.