مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نئی منڈی کے قریب واقع کنیا پاٹھ شالہ نام کے پرائمری اسکول میں چوروں نے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تفتیش شروع کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مظفّر نگر کے تھانہ نئی منڈی کے قریب واقع پرائمری گرلز اسکول میں چوروں نے اسکول کے دو کمروں اور اسٹور کے تالے توڑ کر رکھا سامان چوری کر لیا۔ پولیس تھانہ نئی منڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسکول کی ہیڈ ٹیچر روچی گرگ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اسکول آئی تو اسٹور کے تالے اور دو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے جن میں ایل ای ڈی کھلونے، گیمز اور بچوں کے اسٹیشنری کی کاپیاں چور چوری کر کے لے گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار اسکول میں چوری کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں۔ مگر اب تک کُچھ نہیں ہوا۔ ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ پولیس تھانہ نیو منڈی کو پرائمری اسکول میں چوری کی اطلاع ملی تھی، جس کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ جلد ہی چوروں کی شناخت شروع کرکے اس واردات سے پردہ اٹھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: