پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے ٹرک کے ٹائر، اسٹیپنی، بیٹری اور ایک لاری برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ دونوں ملزمین نے 40 سے زائد واردات کو انجام دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ بارہ بنکی پولیس کی اس کامیابی کے لئے اے ڈی جی زون نے تعریف کی ہے اور انعام کا اعلان کیا ہے۔
پولیس نے دونوں واردات کے تار جوڑتے ہوئے سرویلنس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مرادآباد کے فیروز اور منا کو گرفتار کیا۔ اے ڈی جی زون ایس این سابت نے اس انکشاف کے لئے مزید تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دونو ملزمین کے پاس اپنا ٹرک ہے۔ یہ خود بھی مال لاتے لے جاتے ہیں اور درمیان میں یہ اس قسم کی واردات بھی انجام دیتے ہیں چونکہ ان کی گاڑی ایک لاری ہے۔ اس لئے کسی کو شک بھی نہیں ہو پاتا کہ اس میں کیا لے جایا جا رہا ہے۔ اس انکشاف کے ساتھ 8 دیگر اسی قسم کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں ملزمین یہ کام برسوں سے کرتے آ رہے ہیں۔