در اصل واقعہ یہ ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع حمیر پور کا رہنے والا یومیہ مزدور ستیش لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو روز سے بھوکا تھا، جس کے بعد اس نے پھندہ خودکشی کی کوشش کی، اور جیسے وہ پھندے پر جھولا اس کی اہلیہ نے اس کو نیچے ٹیک دیا، اور مدد کے لیے چلانے لگے، لیکن کوئی بھی امداد کے لیے نہیں آیا، تو اس نے خود ہی پھندے کو کسی طرح سے کات دیا، اور اپنے شوہر کو بچاکر ہسپتال پہنچایا۔
اس واقعے کے بعد ای ٹی وی اس غریب مزدوروں کی کہانی دکھائی، اور ای ٹی وی بھارت اس کی آواز بن گیا، جس کے بعد لوگوں کی امداد اس تک پہنچنا شروع ہوگئی۔
خیال رہے کہ سب انسپیکٹر چنّی لال نے اہل خانہ کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے، انسانیت کے طور پر خاتون کو خود اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے بطور انعام ایک ہزار روپے اپنی جیب سے دیے۔
واضح رہے کہ پھیلی ہوئی اس وبا کی وجہ سے لوگ معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
مدد حاصل کرنے کے بعد ستیش کی اہلیہ پھول کماری نے بھی ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔
ستیش کی اہلیہ پھول کماری کا کہنا ہے کہ ای ٹی وی بھارت نے عوام اور حکومت کو ہماری آواز پہنچا دی ہے، جس کے لیے ہم ان ای ٹی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ستیش کا سات ماہ کا ایک بچہ بھی ہے۔
وہیں ایس ڈی ایم چرنجی لال کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جو کرفیو کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں، وہ انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں، تاکہ انہیں راشن پہنچایا جاسکے۔
![ای ٹی وی اس غریب مزدوروں کی کہانی دکھائی، اور ای ٹی وی بھارت اس کی آواز بن گیا، جس کے بعد لوگوں کی امداد اس تک پہنچنا شروع ہوگئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/hp-hmr-04-nadaun-suicide-pkg-7205929_28032020162152_2803f_01549_651.jpg)
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی خاندان کو راشن کی ضرورت ہے تو وہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ان ٹیلیفون نمبر 01972-221477، 221277، 221377، 221877 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ضلع انتظامیہ نے 'بابا بالک ناتھ مندر ٹرسٹ' اور ریڈ کراس سوسائٹی کے ذریعہ بیرونی ریاست کے مزدوروں کو مفت راشن فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔
![انسپیکٹر چنّی لال نے اہل خانہ کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے، انسانیت کے طور پر خاتون کو خود اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے بطور انعام ایک ہزار روپے اپنی جیب سے دیے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/hp-hmr-04-nadaun-suicide-pkg-7205929_28032020162152_2803f_01549_131.jpg)
ایسا مانا جارہا ہے کہ اس وقت ضلع میں بیرونی ریاستوں سے تقریباً 10 ہزار یومیہ مزدور موجود ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے یہ اعداد و شمار ترقیاتی افسران کے ذریعہ اکٹھا کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے یہ اعداد و شمار ای ٹی وی بھارت کی خبروں کا نوٹس لینے کے بعد لیا، اور اب ان لوگوں کی ضرورت کے مطابق پنچایت کی سطح پر راشن فراہم کیا جارہا ہے۔