ETV Bharat / state

بنارس: اب تک نہیں سنبھلے بنکر، حکومتی امداد کے منتظر - بنکرز

بنارس کے بنکر ابو الحسن نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ریشم کا بیڈ شیٹ، پردہ، اور کشن کور جیسی اشیاء کا اسٹاک تیار کیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اسٹاک بھیج نہ سکے۔

The weavers did not recover even after the lockdown, waiting for government help
لاک ڈاؤن کے بعد بھی نہیں سنبھلے بنکر، حکومت کی امداد کا انتظار
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 1:01 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً نو ماہ تک تجارتی مراکز بند رہے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد اب جہاں کاروباری مراکز اپنے معمولات پر واپس لوٹ رہے ہیں، وہیں بنارس کے بنکر ابھی بھی کاروبار صحیح طریقے سے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد بھی نہیں سنبھلے بنکر، حکومتی امداد کا انتظار

دراصل لاک ڈاؤن سے قبل بنارس کی مختلف مصنوعات ملک کے مختلف علاقوں سمیت بیرون ممالک بھی بھیجی جاتی تھیں۔ اس کا سیدھا فائدہ بنارس کے بنکروں کو ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بنارس میں مختلف باریک ریشمی دھاگوں سے بنکاری کا کام ہوتا ہے جس کی عرب ممالک میں خوب مقبولیت ہے۔

The weavers did not recover even after the lockdown, waiting for government help
لاک ڈاؤن کے بعد بھی نہیں سنبھلے بنکر، حکومت کی امداد کا انتظار

اپنے پروڈکٹس دبئی ایکسپورٹ کرنے والے بنکر ابو الحسن نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ریشم کا بیڈ شیٹ، پردہ اور کشن کور جیسی اشیاء کا اسٹاک تیار کیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھیج نہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ لاکھوں کا مال تیار رکھا ہے لیکن اب دوبارہ عرب ممالک سمیت دبئی بھیجا جا سکے گا یا نہیں، ابھی تک کوئی امید نہیں ہے۔

ابوالحسن جیسے بنارس کے متعدد بنکرز ہیں جن کا ابھی تک کاروبار شروع نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کے نقصان ہونے سے ان بنکروں اور ان کے بچوں کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی پہل کی وجہ سے بنارس سے متعدد اشیاء عرب ممالک پہنچنا شروع ہوئی ہیں جس سے امید کی کرن جگی ہے۔ حالیہ دنوں میں بنارس سے مٹر، سبزیاں اور آم بھیجے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہاں کے کسان خوش ہوئے لیکن بنارس کا روایتی اور سب سے قدیم کاروبار بنکاری، قدیم زمانے سے عرب ممالک پر اپنا سکہ جمائے ہوئے تھا لیکن لاک ڈاؤن نے اسے شدید طور سے متاثر کیا اور اب یہ کاروبار تقریباً ٹھپ ہے۔

بنکر اور اس پیشے سے جڑے کاروباری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سرکار اس پر توجہ دے اور ان کا کاروبار دوبارہ بحال ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.