ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد اب 102 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے کورونا پازیٹیو مریضوں کی کل تعداد 114 تھی۔ لیکن 12 لوگوں کی جانچ رپورٹ منفی آنے کے بعد اب ان کو پروٹوکول کے مطابق ڈسچارج کیا گیا ہے۔ وہیں رامپور میں ابھی بھی 30 علاقے ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے ہیں۔
25 مئی کو 92 لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 89 لوگوں کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔ ان تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جبکہ جو 12 نمونے پہلے بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ مریض جانچ میں مثبت قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص دہلی سے اور 11 گجرات کے احمدآباد سے رامپور آئے تھے۔ اس طرح کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ضلع میں اب 102 رہ گئی ہے۔
رامپور میں فی الحال 30 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں شہری علاقے میں نورانی مسجد، مزار مولوی صاحب، مندر والی گلی، کوچہ بیجناتھ، مسٹن گنج، آسرا کالونی، چپٹہ، بلاسپور گیٹ، ڈونگر پور نئی بستی وغیرہ اہم ہیں جبکہ دیہی علاقے اور تحصیلوں میں کاشی پور آنگا، ملک میں پٹیل نگر اور سوار میں چک سوار، ٹانڈہ، ہرجی پور، چمروہ اور بلاسپور کا مرزہ پور وغیرہ کو ہاٹ اسپاٹ علاقے قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام ہی علاقوں کو سیل کرنے کے بعد آمد و رفت بالکل بند کر دی گئی ہے اور پولیس کے مسلح جوان تیعنات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر سمیت ضلع بھر میں پولیس اور انتظامی افسران کے ذریعہ لاک ڈاؤن ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔