ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خوفناک حادثے کی کہانی چشم دیدوں کی زبانی - The story of a terrible accident is told by eyewitnesses

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں گزشتہ رات پیش آیا سڑک حادثہ پر صدر جمہوریہ نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ آخر یہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ اس کے لئے ای ٹی وی بھارت نے بس میں سوار مسافروں سے گفتگو کی۔ جو اس حادثے کے چشم دید بھی رہے ہیں۔ ان سے گفتگو کے دوران متعدد انکشافات ہوئے۔

بارہ بنکی : خوفناک حادثے کی کہانی چشم دیدوں کی زبانی

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 6:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق یہ مزدور ہر برس بہار کے مختلف اضلاع سے ہریانہ میں دھان لگانے جاتے تھے۔ اس سال بھی یہ تمام مزدور دھان لگانے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

بارہ بنکی : خوفناک حادثے کی کہانی چشم دیدوں کی زبانی

ہریانہ کے مختلف اضلاع سے یہ تمام مزدور کروکشیتر پہونچے تھے۔ یہاں سے دو الگ الگ والوو بسیں بہار کے لئے نکلیں۔ راستے میں پلول کے قریب ایک ہوٹل پر دوسری بس کے تمام مسافروں کو پہلی بس میں جبراً بٹھادیا گیا۔

اس طرح بس میں ان مزدوروں کو جانوروں کی طرح بھرا گیا۔ اے سی بس ہونے کے باوجود اے سی نہیں چلائی گئی۔ بس میں انہیں جبراً بٹھاتے وقت ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔ جب کہ تمام مزدوروں نے کرائے کے طور 1400-1400 سو روپے ادا کرچکے تھے۔

بس آگرہ میں ایک دفعہ پنکچر بھی ہوچکی تھی۔ بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے کے کلیانی ندی کے پل پر بس تقریبآ پونے 8 بجے پہونچی۔

جہاں اس کا ایکسل ٹوٹ گیا۔ بس کا ڈرائیور بس بنوانے کی کوشش میں لگ گیا لیکن 3 گھنٹوں تک صحیح نہیں ہوسکی۔ چشم دیدوں کے مطابق بس میں تقریبآ 150 مسافر تھے۔ ان میں سے کچھ بس کے آگے پیچھے سڑک کے کنارے بیٹھے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بس میں پیچھے سے ٹکرا گیا جس سے بس ڈھلکتے ہوئے کافی دور چلی گئی جس میں 18 افراد کی موت ہوئی اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:Barabanki Accident: یوپی کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، 18 افراد ہلاک

چشم دید اس حادثے کی وجہ سے بس میں اوورلوڈنگ مان رہے ہیں۔ یہی نہیں اس حادثے میں این ایچ آئی کی بھی لاپرواہی واضح ہے۔ کیونکہ اس حادثے کے گھنٹوں بعد تک بس خراب ہونے والی جگہ کی مارکنگ اور ٹیپنگ نہیں کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.