کانپور، اترپردیش: 3 جون بروز جمعہ کو کانپور میں ہونے والے دو فریقوں میں پتھر بازی و تشدد کے واقعات Communal Violence in Kanpur سامنے آئے جس کے بعد ریاست کے متعدد سیاسی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کردار پر سوالیہ نشان قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سی اے اے اور این آر سی مظاہرے میں ہونے والی پتھر بازی میں پی ایف آئی کا کردار سامنے آیا تھا اس طریقے سے کانپور میں ہونے والے تشدد میں پی ایف آئی شامل ہوسکتی ہے اس جہت سے بھی جانچ ہونی چاہیے۔ Unparliamentary Comment on the Prophet is Unacceptable
یہ بھی پڑھیں:
- Communal Violence in Kanpur: صدرِ جمہوریہ کے دورے سے قبل کانپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی
- Zafar Hayat Hashmi Arrested: کانپور تشدد معاملے میں کلیدی ملزم سمیت 24 گرفتار
واضح رہے کہ کانپور میں نماز جمعہ کے بعد اقلیتی طبقہ کے کچھ افراد جمعہ بعد بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے جس کے بعد دکان بند کرانے کے سلسلے میں دو فریقوں میں پتھر بازی ہونی شروع ہوئی اور یہ معاملہ طول پکڑ گیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں تشدد ہوئے۔ جس کو پولیس نے قابو میں کیا اب تک متعدد افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے۔