ETV Bharat / state

Haj 2023 حجاج کرام کے واپسی کا سلسلہ شروع - return of pilgrims started from saudi arabia

حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ Haj 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 8:30 AM IST

لکھنو: اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنو میں حجاج کرام کے قافلے کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آج حجاج کرام کے دو قافلہ لکھنو کے چوہری چرن ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں پر حج محکمہ کے افسران، و سماجی کارکنان نے انہیں پھول اور گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ حجاج کرام کے آمد سے قبل کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے حج کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے واضح ہدایت دی تھی کہ واپسی پر حجاج کرام کا پروقار انداز میں استقبال کیا جائے گا۔

آج جب حجاج کرام کا قافلہ ایئرپورٹ پر پہنچا تو حج محکمہ کے سکریٹری سمیت افسران موجود رہے لیکن ریاستی حج کمیٹی کے صدر محسن رضا استقبال کرنے ایئرپورٹ نہیں پہنچے جبکہ گزشتہ برس انہوں نے پرتپاک انداز میں حجاج کرام کا استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بغیر اجازت حج کرنے والے سترہ ہزار لوگ سعودی عرب میں زیر حراست

حجاج کرام کا پہلا قافلہ لکھنو کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ پر 9:22 پر پہنچا جس میں 288 حجاج کرام موجود تھے جبکہ دوسرا قافلہ 10 بج کر 55 منٹ پر لکھنو ایئرپورٹ پہنچا جس میں 278 حجاج کرام واپس اپنے گھر آئے اس میں زیادہ تر بارہ بنکی ضلع کے تھے جبکہ رائے بریلی اور لکھنو و اناؤ کے حجاج بھی شامل رہے۔

حج محکمہ کے سیکرٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ حجاج کے واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آج لکھنو ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے دو قافلے پہنچے۔ حجاج کرام سفر حج سے واپس آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آب زم زم سمیت تمام تر سہولیات سعودی عرب میں دی گئی ہے، حجاج کرام کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.