ETV Bharat / state

محکمہ ریلوے بھی کورونا وائرس کے سبب چوکس

شمالی وسط ریلوے کے جھانسی ڈویژن بھی کوروناوائرس کے سبب چوکس ہو گیا ہے۔ اس کی روک تھام میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

محکمہ ریلوے بھی کورونا وائرس کے سبب چوکس
محکمہ ریلوے بھی کورونا وائرس کے سبب چوکس
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 10:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے جھانسی ڈویژنل ریلوے منیجر سندیپ ماتھر کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کو مدنظر رکھتے ہوئے جھانسی ڈویژن میں جاری کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ منڈل میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریلوے اسٹیشن، دفاتر اور ٹرین میں لوگوں کی آگاہی کے لیے مقامی زبانوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

بچاؤ کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی اعلانات کیے جارہے ہیں۔ جس میں لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اپنانی چاہییں جیسے کھانسی یا چھینکنے کے دوران منہ پر رومال یا ٹشو پیپر لگائے۔

ریلوے ہسپتال میں الگ سے وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورت حال میں کورونا وائرس کا شبہ رکھنے والے افراد کو ایک طرف رکھا جاسکے اور ان کا علاج کیا جاسکے۔

اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر امیت سینگر، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھا جین، سینئر ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امیش چندر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.