ETV Bharat / state

اجئے کمار للو کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا

اتر پردیش کانگریس کے ترجمان تنج پنیا نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کارکنان اپنی گرفتاری سے خوف نہیں کھاتے ہیں۔ حکومت جتنی چاہے اتنی گرفتاریاں کر سکتی ہے۔

up congress
up congress
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اپنی رہائیش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ ریاستی صدر اجئے کمار للو کی رہائی کے لئے وہ ڈی ایم کے مارفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دینے جا رہے ہیں'.

اجئے کمار للو کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا

انہوں نے کہا 'اجئے کمار للو کے علاوہ 90 کارکنان کو لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ہمارے کارکنان اس وباء کے دوران مہاجر مزدوروں کی خدمت کر رہے تھے'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا 'للو سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو اس کے لئے وہ مزید احتجاج کریں گے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا 'کانگریس کارکنان کو گرفتاری کا خوف نییں ہے حکومت جتنی چاہیں گرفتاریاں کر لے لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا 'لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی مدد صرف کانگریس ہی کر رہی تھی اس کے باوجود ان کے کارکنان کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.