ETV Bharat / state

Juloos E Madhe Sahaba Lucknow 2023 جلوس مدح صحابہ پرامن نکلوانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ تیار، شر پسندوں پر سخت نظر - police are ready to take out Juloos Madhe

لکھنؤ میں 12 ربیع الاول کو جلوس مدح صحابہ حسبِ معمول نکالا جائے گا۔ جلوس مدح صحابہ پُرامن نکلوانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ تیار ہے۔ اس موقع پر شرپسندوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔ Procession of Madhe Sahaba in Lucknow

Juloos E Madhe Sahaba Lucknow 2023
Juloos E Madhe Sahaba Lucknow 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:23 PM IST

لکھنؤ: مجلس تحفظ ناموس صحابہ لکھنؤ کی طرف سے بارہ ربیع الاول کو مدح صحابہ جلوس حسب معمول نکالا جائے گا۔ اس سلسلہ میں یہاں دار المبلغین کے مولانا عبدالشکور حال احاطہ شوکت علی رکاب گنج میں پولیس انتظامیہ اور جلوس میں شریک ہونے والے انجمنوں کا ایک اہم جلسہ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر جوائنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، مغربی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مغربی اورائے سی پی چوک شامل ہوئے جوائنٹ کمشنر اوپندر اگروال نے کہا کہ آپ حضرات اپنے جلوس کی حفاظت خود کریں۔ اس کے لیے جو اصول اور قوانین طے کیے گئے ہیں ان کی پابندی کریں۔ انجمن اپنے جھنڈے اور بینر سمیٹ کر آباد پارک پہنچ کر کھولیں اور جلوس میں شریک ہوں۔ انہوں نے پر اعتماد لہجہ میں کہا کہ آپ کا یہ جلوس آپ کے تعاون سے پوری طرح امن و شانتی کے ساتھ نکلے گا۔ کسی بھی شرارت پسند عناصر کی شرارت کو کسی بھی طرح ہم برداشت نہیں کریں گے۔

جلوس مدح صحابہ پرامن نکلوانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ تیار، شر پسندوں پر سخت نظر

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ اپنے جلوس کو خوشگوار بنانے کی ذمہ داری آپ پر بھی ہے اور ہمارا تعاون کریں ہم آپ کے تعاون کے لیے ہر طرح تیار اور مستعد ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی شرارتی بات کو آپ خود نہیں بلکہ ہمیں ہینڈل کرنے دیں۔ ہم سب پر نگاہ بنائے ہوئے ہیں۔ مولانا عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ صحابہ کرام کی محبت پوری امت کے لیے ضروری ہے۔ اگر صحابہ کرام کی طرف سے کسی کے دل میں ادنیٰ درجہ کا کھوٹ پیدا ہو جائے تو اس کو اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے۔ مولانا فاروقی نے انجمن ہائے مدح صحابہ سے اپیل کی ہے کہ جلوس کو پرامن رکھنے کی پوری کوشش کریں اور کسی قسم کی شرارت محسوس ہو تو فوراً ذمہ داران کو باخبر کریں۔ جلوس کے دوران نماز کے اوقات کا خاص خیال رکھیں اور مسجدوں میں نماز ادا کریں۔

مجلس تحفظ ناموس صحابہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالعظیم فاروقی نے کہا کہ کسی بھی ضرورت کے موقع پر ذمہ داران سے رابطہ کریں اور جلوس میں نظم و نسق برقرار رکھیں۔ اسی دن ہمارے برادران وطن کے جلوس بھی نکلیں گے۔ لہٰذا ہم لوگ ان کا تعاون کریں اور کسی طریقہ کی کوئی نامناسب حرکت شہر کے امن کو برباد نہ کرنے پائے۔ اس پر ہم لوگ نظر رکھیں۔ مولانا عبدالباری فاروقی نے بھی مدح صحابہ اور اس کی اہمیت کے تعلق سے ضروری باتیں کہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں مدح صحابہ انجمنوں کے ذمہ داران کے علاوہ مولانا عبدالسمیع، مولانا عبدالرحمٰن فاروقی، قاری محمد صدیق اور مولانا عبداللہ بخاری کے علاوہ معززین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.