اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت منائے جانے والے "ہفتہ" کی اہمیت کے پیش نظر اس ہفتہ اور اتوار (4 اور 5 ستمبر) کو بھی اسکیم سےمتعلقہ کام جاری رہے گا۔ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سیل معمول کے مطابق مذکورہ تواریخ پر کام کرےگا۔
مستحق فرد بلاک پی ایچ سی، سی ایچ سی اور ضلعی سطح پر اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کسی کا فارم اصلاحی قطار(کریکشن کیو) میں ہے تو وہ اسے درست کرا سکتا ہے۔ تمام انچارج میڈیکل افسران/سپرنٹنڈنٹز کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جانیں، یوپی مدرسہ بورڈ نتائج کا اعلان کب کرے گا؟
اسکیم کے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر پارس گپتا نے بتایا کہ ہفتے میں اب تک بلاک بسرخ نے 105 ، دادری 85 ، اربن 54، دن کور 74 جیور 72 فارم بھرے ہیں۔ مجموعی طور پر 390 فارم پُر کیے گئے ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر نے اس "ہفتہ" میں 100 فیصد ہدف مکمل کرنے کی ہدایات دی ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ پہلی بار پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا حاملہ / دودھ پلانے والی عورتوں کی صحت کی بہتر دیکھ بھال اور غذائیت کے لیے ملک بھر میں چلائی جارہی ہے۔
۔ اس اسکیم کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ یہ "ہفتہ" ایک تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کے تحت "ہفتہ" کے ہر روز مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔