رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں پارلیمنٹ کی سیٹ کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر محمد اعظم خاں کے رکن اسمبلی منتخب ہونے اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد رامپور کی پارلیمانی نشست خالی ہو گئی تھی۔ جس کو پر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک کے کچھ دیگر مقامات کے ساتھ ہی رامپور میں بھی 23 جون کو ضمنی انتخاب منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ Nominations in Rampur۔ ضلع انتظامیہ و الیکشن آفیسر نے 23 جون کو ہونے والے انتخاب کے لیے ہر سطح پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 30 مئی سے 6 جون تک پرچۂ نامزدگی داخل کرنے تاریخیں رکھی گئی ہیں۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آج پہلا دن تھا لیکن ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے اس لیے آج کوئی بھی پرچۂ نامزدگی نہیں داخل کیا گیا۔ The parties have not announced a candidate for the by-election in Rampur
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 2019 کے پارلیمانی چناؤ میں سماجوادی پارٹی کے اعظم خاں نے بی جے پی امیدوار اور سابق رکن پارلیمان اداکارہ جیا پردہ کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد جیل میں رہتے ہوئے اعظم خان نے اترپردیش اسمبلی 2022 کا بھی چناؤ لڑا اور وہ ووٹوں کے کافی بڑے فرق سے کامیاب ہوئے۔ سماجوادی پارٹی کی حکومت تو قائم نہیں ہو سکی لیکن اعظم نے رکن اسمبلی رہنما پسند کیا اور اس طرح انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ Rampur Lok Sabha by-election
اب سماجوادی پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے کون ہوگا رامپور سے پارٹی کا امیدوار؟ اعظم خاں کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کیونکہ پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ رامپور میں کون امیدوار ہوگا اس بات کا فیصلہ اعظم خاں ہی لیں گے۔ سماجوادی پارٹی کے سابق پارلیمانی امیدوار فراست علی خان نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت میں کہا کہ اعظم خاں صحتیاب ہوکر رامپور واپس آ جائیں گے تو وہ ہی جلد ہی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں جس کو امیدوار طے کریں گے پارٹی کارکنان اسی کی حمایت کریں گے۔
وہیں اگر بات کی جائے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی تو یہاں سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے اس بات کی امید جتانا شروع کر دی ہے کہ پارٹی کا ٹکٹ ان کو ملنا چاہیے۔ حالانکہ کوئی بھی رہنما ابھی سامنے آکر اس بات کو کہنے کو تیار نہیں ہے۔ جب کہ کانگریس پارٹی کی ضلع یونٹ نے یہاں سے تین نام پارٹی ہائی کمان کو بھیجے ہیں جس میں سابق رکن پارلیمان بیگم نور بانو، ان کے فرزند نواب زادہ کاظم علی خاں عرف نوید میاں اور سابق رکن اسمبلی سنجے کپور کے نام شامل ہیں۔ کانگریس کے ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان جس کو بھی امیدوار بنائے گی وہی یہاں سے چناؤ لڑے گا۔
رامپور میں ایسا پہلی مرتبہ ہے جب ایک ہی گھر کے دو افراد نور محل کی بیگم نور بانو اور ان کے فرزند نواب زادہ کاظم علی خاں عرف نوید میاں ایک ہی پارٹی کانگریس کے ٹکٹ کے لیے اپنی امیدواری کا دعویٰ پیش کر رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی اور عام آدمی پارٹی چناوی میدان میں نہیں ہیں۔ اس لیے بی جے پی، ایس پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Azam Khan to Contest UP Polls: اعظم خاں جیل سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گے
- Azam Khan Statement: میری تباہی میں اپنوں کا ہی ہاتھ تھا، اعظم خان
واضح رہے کہ 7 جون کو پرچوں کی جانچ اور 9 جون کو واپسی ہوگی۔ 23 جون کو ہونے والے ضمنی چناؤ کے لیے 1123 پولنگ سینٹر اور 2058 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ضلع میں 17 لاکھ 4 ہزار 792 ووٹرز ہیں۔ جس میں سے 7 لاکھ 98 ہزار 584 خواتین جب کہ 9 لاکھ 60 ہزار 15 مرد ووٹر ہیں اور 193 دیگر ووٹر بھی شامل ہیں۔