ETV Bharat / state

'نوچندی میلا ہندو مسلم اتحاد کی مثال' - The Nauchandi Mela Meerut Start after general election 2019

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں نوچندی کے میلے کا انعقاد ہولی کے بعد کیا جاتا ہے، جس میں ہندو مسلم یکساں طور پر شریک ہوتے ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 24, 2019, 10:48 PM IST

یہ میلہ ہر برس لگتا ہے، تاہم اس برس کافی تاخیر سے منعقد ہو رہا ہے۔

نوچندی کا میلہ قدیم زمانے سے لگایا جاتا ہے، اس کے پیچھے بھی دو طرح کی روایتیں بیان کی جاتی ہیں۔

یہ میلہ علاقے کے مشہور بزرگ بالے میاں کی شہادت کے بعد سے لگنے لگا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مختلف شہروں سے گھومتے ہوئے میرٹھ آئے تھے جہاں ان کا قتل کردیا گیا، قتل کے بعد ان کی قبر کو درگاہ کی شکل دے دی گئی۔

متعلقہ ویڈیو

بالے میاں کی درگاہ آج بھی یہاں موجود ہے، جہاں ہندو مسلم عقیدت کے پھول چڑھاتے ہیں۔ یہ میرٹھ شہر میں سہراب گیٹ نامی علاقے میں واقع ہے۔

مسلمانوں کی روایت کے برعکس ایک روایت یہ بھی مشہور ہے کہ چنڈی دیوی کے مندر پر یہ میلہ لگا کرتا تھا۔ اسی کے نام سے نوچندی کا میلہ موسوم ہے۔ یہ ہولی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوتا ہے۔

پہلے یہ یک روزہ ہوا کرتا تھا، اس کے بعد تین دنوں کا لگنے لگا ، اب یہ ایک ماہ پر مشتمل ہے۔ اس میلے میں نت نئی چیزوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ میرٹھ کے قرب و جوار سے اس میلے میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ کوئی چنڈی دیوی مندر میں پوجا کرتا ہے تو کوئی بالے میاں کی درگاہ پر چادر پوشی کرتا ہے۔ اس نوعیت سے یہ میلہ ہندو مسلم اتحاد کا سنگم بن گیا ہے۔

اس میلے کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ بھی پیش پیش رہتی ہے، انتظامیہ کی جانب سے جہاں بالے میاں کی درگاہ پر چادر پوشی کی جاتی ہے، وہیں مندر میں پوجا بھی کی جاتی ہے۔

اس برس میلے میں تاخیر عام انتخابات کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ میلے کی انتظامیہ کے مطابق ابھی الیکشن کمیشن کی جانب سے میلے کے انعقاد کی اجازت نہیں ملی ہے، اس لیے ابھی تک اس کی تیاریاں شروع نہیں ہوئی ہیں۔

امکان ہے کہ عام انتخابات کے بعد مئی 2019 میں اس میلہ شروع ہوجائے۔

Intro:مغربی اترپردیش کا اہم اور تاریخی میلہ جو میرٹھ شہر میں نو چندی میلے کے نام سے برسوں سے منعقد ہوتا آرہا ہے. اس برس اپنے متعینہ وقت سے کافی تاخیر میں منعقد ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے.

Body:میرٹھ کا نوچندی میلا فقط ایک میلہ ہی نہیں ہے بلکہ اپنے دامن میں کئی جہتوں کو سمیٹے ہوئے ہے. مثلاً ہندو مسلم بھائی چارہ کا اہم مثال کے طور پر دیکھا جا تا ہے. وہ بایں طور کہ کہا جاتا ہے کہ برسوں قدیم اللہ کے مقرب بندے حضرت بالے میاں رحمۃ اللہ علیہ ہندوستان میں آئے اور کئی شہروں کا انہوں نے ہندو مسلم اور تمام انسانوں کے درمیان اتحاد کا درس دیا آخر میں جب وہ میرٹھ آئے تو انہیں کچھ لوگوں نے قتل کر دیا اس کے بعد ان کی مرقد بنا دیں گی آھستہ آھستہ مہینے چاند کے دوسرے جمعرات کو عقیدت مندوں کا ہجوم حضرت بالے میاں شاہ رحمۃ اللہ تعالی کے درگاہ پر جمع ہونے لگا اس طرح سے روایتی اعتبار سے اسے نوچندی میلے کا نام دے دیا گیا.

برسوں قدیم یہ نوچندی میلا میرٹھ کی سرزمین پر ہندو مسلم اتحاد کا سنگم بنا ہوا ہے.

میرٹھ شہر کے اس سہراب گیٹ بس اسٹیشن کے کچھ ہی دور پر واقع ہے یہ میدان جہاں نوچندی میلہ لگتا ہے بالے میاں کا وہیں پر مزار بھی ہے علاقائی بزرگ بتاتے ہیں کہ بالے میاں کی کرامت ہے کہ کبھی اس میدان میں ہندو مسلم فساد نہیں ہوا ہے ان کا ماننا یہ ہے کہ میرٹھ کے متعدد علاقوں میں کے تو ضرور ہندو مسلم فسادات ہوئے ہیں لیکن کبھی اس میدان میں ہندومسلم کے درمیان لڑائی جھگڑے جیسے واقعات پیش نہیں آتے ہیں.

مزار کے بالکل مخالف سمت میں چنڈی دیوی کا مندر بھی ہے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ نوچندی میلا اسی مندر کے نام سے موسوم ہے ہولی کے دوسرے ہفتے میں ہیں یہ میلہ شروع ہوتا ہے ہندوؤں کے مذہبی تہوار نو رات کے دوران اس میں لے کا افتتاح ہوتا ہے شروع میں یہ میلہ ایک دن ہوتا تھا اس کے بعد تین دن اب یہ میلہ مکمل ایک مہینے تک لگتا ہے علاقائی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس میلے میں تجارتی کاروبار عروج پر ہوتے ہیں میرٹھ کے قرب و جوار سے تقریبا اس میلے میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار بھی کرتے ہیں کوئی چنڈی دیوی مندر میں پوجا کرتا ہے تو کوئی بالے میاں کی درگاہ پر چادر پیش کرتا ہے. اس نوعیت سے یہ میلہ ہندو مسلم اتحاد کا سنگم بنا ہوا ہے.
اس میلے کے تعلق سے میرٹھ کے ضلع انتظامیہ کا بھی ایک عقیدہ ہے بتایا جاتا ہے کہ کچھ برس قبل میرٹھ کے کمشنر نے اس میلہ کو ہندو مسلم اتحاد کے طور پر پیش کیا تھا اور اس کو روایتی انداز میں افتتاح بھی کیا تھا پہلے مزار پر چادر پیش کیا اس کے بعد پھر مندر میں پوجا کیا اسی روایت کو ہر سال میرٹھ ضلع انتظامیہ عمل کرتی ہے اس برس بھی میرٹ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کمشنر نے مزار پر چادر پیش کی اور مندر میں پوجا بھی کی اور ضلع میں امن و امان کی دعائیں بھی کی ہیں.
اس برس میلے کے تاخیر کی اہم وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا اعلان بتایا جاتا ہے لیکن بزرگ کہتے ہیں کہ اس سے قبل بھی الیکشن کے دوران میلہ منعقد ہوا تھا اور انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کرلی تھی لیکن ضلع پنچایت کے چیئرمین کلویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اجازت دینے میں تاخیر کر دی جس کی وجہ سے میلے میں بھی تاخیر ہوئی ہے امید کی جارہی ہے کہ ہر برس سے عمدہ طریقے پر اس میلے کا کیا کیا جائے گا اور مئی ماہ میں میلہ شروع ہو جائے گا.

Conclusion:بائٹ : مندر کے پجاری شری نیواس شرما، ضلع پنچایت کے چئیرمین کلویندر سنگھ. مزار کے سجادہ نشین.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.