ETV Bharat / state

Muslim Rajput Welfare Association دانش علی معاملے میں مسلم راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صدر کو میمورنڈم دیا - مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کے نام

نوئیڈا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے مسلم راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کنور بلال برنی کی قیادت میں سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

دانش علی معاملے میں مسلم راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صدر کو میمورنڈم دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:26 PM IST

دانش علی معاملے میں مسلم راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صدر کو میمورنڈم دیا

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کے نام لکھے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو جو سڑک چھاپ گالیاں دی گئیں وہ بالکل سطحی کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔ 75 سال سے پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی الفاظ کہنے میں جو ہچکچاہٹ تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔ اس طرح کی گالی گلوچ سے ملک کے عوام کو تکلیف ہوئی ہے۔جس کس اس مہذب سماج میں تصور نہیں ہے۔

اس میمورنڈم کے ذریعے ہم اپیل کرتے ہیں کہ بی جے پی ایم پی رمیش ودھوری کو پارلیمنٹ سے برخاست کیا جائے اور ان پر تاحیات ایم ایل اے/ایم پی الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے۔حالانکہ ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے لیکن اسوسییشن کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف ایسی کاروائی کی جائے جو دوسروں کے لیے نظیر بن جائے۔

اور رکن اسمبلی کنور دانش علی کو زیڈ پلس سیکیورٹی دی جائے۔اس میں یہ بھی کہنے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اس طرح کا رویہ سماج پر ایک بد نما داغ ہے۔جو پارلیمنٹ کے اندر موجود عوامی نمائندے اس طرح کے نازیبہ الفاظ استعمال کریں گے تو پھر سماج کے لوگوں سے کیا توقع ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Bharatiya Kisan Union Sanyukt Morcha بھارتیہ کسان یونین مزدور سنیوکت مورچہ نے رمیش بیدھوری کے بیان کی سخت مذمت کی

اس وفد میں بنیادی طور پر کنور بلال برنی، سماج وادی پارٹی کے سابق مہا نگر صدر دیپک وگ، ایس پی کے نائب صدر شکیل سیفی، ایس پی لیڈر محمد تسلیم،ایس پی رہنما نور الحسن انصاری، کنور ہارون حیات، عبدالغفار، منا عالم، قرار حسین، ساحل چودھری، محمد صدام، عبدالحمید، شمیم ​​احمد، محمد شفیق، منایر، عمران انصاری، محمد ذکی صدیقی، محمد سلیم اور دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.