ETV Bharat / state

علی گڑھ کا یہ مسلم علاقہ حکومت کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے؟

علی گڑھ کے تھانہ سول لائن علاقہ میں واقع مسلم علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گذشتہ 40 برسوں سے یہ لوگ بنیادی سہولیات کے لیے حکومت کی توجہ کے طلبگار ہیں۔

the muslim area in aligarh lacks basic amenities
علی گڑھ میں موجود مسلم علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 1:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں تھانہ سول لائن علاقہ میں رہائش پزیر یہ غریب مسلم خاندان برسوں سے بجلی، پینے کا پانی، صفائی اور بچوں کی پڑھائی کے لیے اسکول جیسی بنیادی سہولیات سے اب بھی محروم ہیں۔ یہ لوگ اب بھی حکومت کی طرف ٹکٹکی لگائے ہوئے ہیں۔

علی گڑھ میں موجود مسلم علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

اکثر کہا جاتا ہے کہ مسلم علاقے بہت گندے ہوتے ہیں جبکہ اس کے پیچھے کی حقیقت یہ ہے کہ مسلم علاقوں میں دیگر علاقوں کے بہ نسبت صفائی ستھرائی کا انتظام کم ہی ہوتا ہے۔

the muslim area in aligarh lacks basic amenities
علی گڑھ میں موجود مسلم علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

ضلع علی گڑھ کے خاص علاقے تھانہ سول لائن میں اے ایم یو عبداللہ ہال اور لال ڈگی کے درمیان تالاب کے قریب رہائش پزیر یہ مسلم خاندان دور جدید میں بھی اُن سہولیات سے محروم ہیں جن کی رسائی عام لوگوں کے لیے انتہائی سہل ہے۔

بھلے ہی علی گڑھ نگر نگم، علی گڑھ شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے دعوے کر رہا ہو لیکن شہر میں سڑکوں کی حالت، مسلم علاقوں میں صفائی، پینے کا پانی، بارش کے بغیر علاقوں میں پانی کا بھر جانا، نالوں کی صفائی، دیکھ کر علی گڑھ نگر نگم کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی حمایت میں آئی ننھی بچی، وزیراعظم سے قوانین واپس لینے کی اپیل کی

یہاں رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر بجلی، صفائی، بچوں کی پڑھائی کے لیے اسکول اور پینے کے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ کئی کئی دنوں تک پینے کا پانی نہیں آتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے پینے کے پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر بھٹکتے ہیں، اس وجہ سے اکثر سڑک حادثے بھی ہو جاتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود تالاب اور نالوں کی صفائی بھی نہیں ہوتی جس سے گندگی کے ساتھ بیماریاں بھی پھیلتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ ہمارے باپ دادا بھی یہیں پر رہتے تھے لیکن کسی بھی طرح کی بنیادی چیزیں حکومت نے ہمیں دستیاب نہیں کرائی ہے۔ گذشتہ 40 برسوں سے ہم حکومت کی توجہ کے طلبگار ہیں۔

تالاب کے قریب جھگی جھوپڑیوں میں رہ رہے غریب مسلم خاندان کا تعلق بہار سے ہے جو روزانہ دو وقت کی روٹی کے لیے رکشہ چلاتے ہیں جس سے ان کی گذر بسر ہوتی ہے۔ خاندان والے اپنے بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں لیکن پڑھانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی یہاں کوئی سرکاری اسکول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.