ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ تیتاوی میں دھولرا بس اڈے کے پاس اس وقت افراتفری مچ گئی، جب ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ کے دیکھتے ہی دیکھتے کار آگ کا گولا بن گئی اور کار پوری طرح سے جل گئی۔ کار میں سوار لوگوں نے چلتی کار سے کود کر اپنی جان بچائی۔
وہیں آگ کی اطلاع مظفر نگر فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر محکمے کے افسران اور لوکل پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور جلتی ہوئی کار کو کڑی مشقت کے بعد بجھادیا گیا۔
راحت کی بات یہ رہی کہ اس میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر نریش کمار نے بتایا کہ کار میں چار سادھو سنت موجود تھے، جو کہ بابری گاؤں سے چل کر مظفر نگر کے شکر تال جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر
اچانک چلتی کار میں آگ لگنے سے افراتفری پھیل گئی۔ کار میں سوار سبھی سادھو سنتوں نے چلتی کار سے کود کر اپنی جان کو بچایا۔ فی الحال کار میں لگی آگ کے وجوہات کا پتا لگایا جارہا ہے۔