ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندی اردو اور ادب کی ترجمان تنظیم ’’سمرپن ’’کی ماہانہ نشست کاشانہ قمر کیول پوری مظفرنگر میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت گیت کار ایشور دیال گپتا جبکہ نظامت کے فرائض عبدالحق سحر نےکی۔کنوینر وید پرکاش بھارتی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔سمرپن تنظیم کے سرپرست عبدالحق سحر مظفر نگری نے اس نشست میں آئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔
شاعروں اورکویوں نے اپنے بہترین کلام سے نوازکر سامعین سے داد حاصل کی۔اس خصوصی نشست کا آغاز نعت شریف و سرسوتی وندنا سےآغازہوا۔
شاعر رام کمار راگی نے کہا۔
آسان ہے محبت یہ کون کہ رہا ہے
اک آگ کا دریا راہوں میں بہہ رہاہے۔
شاعر لکی فاروقی کا شعر
نازو ادا،غرور،حیا، حسن،مستیاں
یہ سب ملاکےبنتی ہے کالج کی لڑکیاں۔
شاعرہ نسرین رونق کا کلام
زندگی کا حسیں لباس ہوں میں
کچھ غریبوں کے دل کی آس ہوں میں۔
شاعرہسپنا اگروال کا کلام
وہ سفر زندگی کا اتفاق بن گیا
میرا ہرپل بس اک سوال بن گیا۔
شاعرہ سنیتا سولنگیکا شعر
وہ نظارا،ہماری نظر لے گیا
اور ہم سے ہمیں کس قدر لے گیا۔
شاعر سنتوشی کمار کا یہ شعر
ہر شے خرید سکتے ہو بازار سے لیکن
اردو زباں کی چاشنی لاؤگے تم کہاں سے۔
شاعر رضا شاہ پوری نے اپنا شاعر پیش کیا
حالت جسے بتائیں وہ فرد نہیں ہے
اب خون کے رشتوں میں بھی ہمدرد نہیں ہے۔
شاعرہ شریمتی وجیہ گپتا کا شعر
بڑے بڑے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں پردے کےپیچھے
بڑے گناہوں پر بھی ڈالا جاتا ہے پردہ
شاعرہ سشیلا شرماکا غزل
کچھ گھر میں کچھ سفر میں رکھنا
کام ضروری نظر میں رکھنا
شاعر سلیم جاوید کا شعر
تپتے صحرا میں جیسے آب نہیں
میری آنکھوں میں ایسے خواب نہیں۔
مہمان خصوصی کیرتی بھوشن کاشاعر
دیا ہراک مشکل ہوحل ،آسان ہراک کام ہوجائے
اگر جذبہ محبت کاجہاں میں عام ہوجائے
مصطفیٰ کمال کا شعر
زخم دل کا کوئی علاج نہیں
اس لئے اب کوئی احتجاج نہیں۔
استاد شاعر عبدالحق سحر نے شرکاء شاعروں اورکویوں کااس شعرکے ساتھ شکریہ ادا کیا۔
ان کی آمد کی بدولت اے سحر
دل کی محفل زعفرانی ہوگئی۔
مزید پڑھیں:Shankar Shaad Mushaira دہلی میں 54واں شنکر شاد مشاعرہ کا انعقاد