ETV Bharat / state

Mob Lynching Was A Tragedy ماب لنچنگ کا واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں، عارف محمد خان - ماب لنچنگ کا معاملہ سانحہ سے کم نہیں

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کا کہنا ہے کہ لنچنگ کے واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات امن و امان کے لئے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے۔ Governor Arif Mohammad Khan Said Even A Single Incident Of Mob Lynching Was A Tragedy

عارف محمد خان
عارف محمد خان
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 1:38 PM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ پہنچے، صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے ماب لنچنگ معاملہ پر بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ کا واقعہ سانحہ کے مترادف ہے، اور اس کے بعد دوسرا واقعہ محض اعدادوشمار ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرہ کے لئے خطرناک ہے۔ Governor Arif Mohammad Khan Said Even A Single Incident Of Mob Lynching Was A Tragedy

عارف محمد خان

ترنگا یاترا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ ہر گھر میں ترنگا دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ سڑک کے کنارے چھوٹے چھوٹے گھروں میں ترنگا دیکھ کر مسرت حاصل ہوئی۔ گورنر عارف محمد خان کہا کہ کیرالہ میں سو فیصد خواندگی ہے۔ وہاں یہ کام ہونا عام بات ہے، لیکن اتر پردیش کے گونڈا اور بہرائچ میں چھوٹے گھروں پر ترنگا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، دراصل یہ آزادی کا حقیقی امرت کا تہوار ہے، اور یہ وقت ہے کہ ہم ان لوگوں کے خوابوں کے ہندوستان کے لیے اپنا فرض ادا کریں جن کے نام تک نہیں جانتے اور انھیں آزادی ملی۔

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اتر پردیش اور یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں یوپی میں کافی ترقی ہوئی ہے اور یوگی آدتیہ ناتھ یہاں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ سی بی آئی اور ای ڈی کے سوال پر گورنر نے کہا کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہے اور ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں وزیر اعظم کو بھی کٹگھرے میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:انسانیت کی بنیاد پر ایک سماج کی تشکیل ممکن: عارف محمد خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.