ETV Bharat / state

بنارس کا تاریخی امام باڑہ جہاں ہزاروں کا ہجوم ہوتا تھا

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے سریاں علاقے میں واقع صدر امام باڑہ تاریخی اعتبار سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ علاقائی لوگوں کے مطابق صدر امام باڑہ تقریباً چھ سو برس قدیم ہے، یہاں پر ایام محرم میں بنارس و اطراف کے عوام کا ہزاروں کی تعداد میں ہجوم ہوتا تھا۔

The historic Imam Bara of Banaras where thousands used to gather
بنارس کا تاریخی امام باڑہ جہاں ہزاروں کا ہجوم ہوتا تھا

بنارس میں صدر امام باڑہ کے متولی سجاد علی نے بتایا کہ ایام محرم کی پہلی تاریخ سے عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا تھا، صدر امام باڑہ بنا رس کا قدیم ترین امام باڑہ ہے جو تقریبا چھ سو برس قدیم ہے۔ یہاں سے 72 تابوت کا جلوس نکلتا ہے اور کربلا میں شہید ہوئے شہدائے کربلا کا نام بھی امام باڑہ کی دیواروں پر منقش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر برس ایام محرم میں مجلسیں منعقد ہوتی تھی، نوحہ خوانی کی جاتی تھی، عزاداری اور ماتم کا اہتمام کرتے تھے لیکن رواں برس یہ تاریخی امام باڑہ سناٹے کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محرم الحرام: دنیا بھر میں غم حسین کی جھلکیوں پر خاص رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ بنارس کے بیشتر علاقوں کی تعزیہ یہاں دفن کی جاتی ہے اور یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامیہ کی سخت کوشش کے بعد پرامن طریقے سے محرم کا جلوس ختم ہوتا تھا لیکن اس برس حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا اس پیمانے پر غم نہ منانے کا بےحد افسوس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.