ETV Bharat / state

Bike Thief بیویوں کے مرنے کے بعد نوجوان بنا ماہر بائیک چور، نصف سنچری بنا ڈالی

نالج پارک کوتوالی علاقہ میں واقع جھٹہ کے قریب پولیس نے دیر رات دو گاڑی چوروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی دس موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ برآمد شدہ بائک دہلی اور گریٹر نوئیڈا سے چوری کی گئی تھی۔ پکڑے گئے دو چوروں میں سے ایک روی کمار کی کہانی کسی فلمی دنیا سے کم نہیں۔ روی کی دو بیویاں تھیں۔The Graduate Youth Used To Steal Dozens Of Bikes

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 2:59 PM IST

بیویوں کے مرنے کے بعد نوجوان بنا ماہر بائیک چور،نصف سنچری بنا ڈالی

گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیس گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک کوتوالی علاقے میں پولیس نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران گاڑی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ان کے پاس متعدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کئے گئے۔ گرفتار افراد میں سے روی کمار نام کے ایک چور کی کہانی کسی فلم سے کم نہیں بتائی جا رہی ہے۔ گریجویشن مکمل کرنے والا روی بائک چوری کرنے میں ماہر ہے۔ بیویوں کی موت کے بعد اس نے مزید تین لڑکیوں سے دوستی کر لی۔ جن کے اخراجات اور شوق چوری کی موٹر سائیکل بیچ کر پورا کرتا تھا اور دنیا سے رخصت ہونے والی بیوی کے گھر بھی پیسے بھیجتا تھا۔ روی اب تک موٹر سائیکل چوری کی نصف سنچری بنا چکا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتار چوروں کی شناخت روی کمار اور عجب سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں مین پوری اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ روی مین پوری کے شاہ جھاجھی پور گاؤں کا رہنے والا ہے جبکہ عجب سنگھ مین پوری کے لکھورا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ روی بائک چوری کرنے کا ماہر ہے۔ عجب کا کام چوری کی موٹر سائیکلوں کی جعلی دستاویزات تیار کرنا اور فروخت کرنا تھا۔ مین پوری کے مختلف علاقوں میں چوری کی موٹر سائیکلیں صرف پانچ سے سات ہزار روپے میں فروخت کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raids این آئی اے کی تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک میں چھاپے ماری جاری

برآمد کی گئی دس بائک میں سے چھ دہلی سے اور چار گریٹر نوئیڈا سے چوری کی گئی تھیں۔ ملزمان گزشتہ تین سال سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو انجام دے رہے تھے۔ پولیس کی جانچ میں روی کے موبائل میں اس کی کئی لڑکیوں کے ساتھ تصاویر ہیں۔ کچھ لڑکیوں کے کھاتوں میں آن لائن لین دین بھی پایا گیا ہے۔ جن لڑکیوں کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجی گئی ہے وہ روی کی خاتون دوست ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.