ETV Bharat / state

UP Govt Clarifies Charges Under Paid Covid Treatment: حکومت نے پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں میں علاج کی شرح طے کی

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 9:18 AM IST

ایڈیشنل چیف سکریٹری امیت موہن پرساد کی جانب سے پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں کے لئے شرحیں طے کرنے کا حکم نامہ بھیجا گیا ہے۔ مینڈیٹ کے مطابق اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کو ’اے‘ کیٹیگری کے شہروں میں رکھا گیا ہے۔ ضلع کے اسپتالوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ کووڈ اسپتال "A" زمرہ کے لیے مقرر کردہ شرح کے مطابق علاج UP govt capes hospital charges for Covid patients کی فیس وصول کریں گے۔

علاج کی شرح
علاج کی شرح

گزشتہ برس عالمی وبا کورونا وبا کے دوران پرائیویٹ اسپتالوں میں لوٹ کھسوٹ، من مانی اور بدعنوانی سے سبق لیتے ہوئے رواں برس ریاستی حکومت نے پرائیویٹ کوویڈ اسپتالوں میں علاج کی شرح UP Govt Capes Hospital Charges for Covid Patients طے کی ہے۔ کووڈ کے دوران علاج کے لیے نجی اسپتالوں کی جانب سے من مانی فیس وصولی کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ علاج کی شرح شہر اور اسپتال کی کیٹیگری کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔

علاج کی شرح

ایڈیشنل چیف سکریٹری امیت موہن پرساد کی جانب سے پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں کے لئے شرحیں طے کرنے کا حکم نامہ بھیجا گیا ہے۔ مینڈیٹ کے مطابق اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کو ’اے‘ کیٹیگری کے شہروں میں رکھا گیا ہے۔ ضلع کے اسپتالوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ کووڈ اسپتال "A" زمرہ کے لیے مقرر کردہ شرح کے مطابق علاج کی فیس وصول کریں گے اور اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اسپتال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکم نامے کی ایک کاپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور چیف میڈیکل آفیسرز کو بھیج دی گئی ہے۔

مینڈیٹ کے مطابق نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلز (NABH) کے منظور شدہ اسپتال "A" زمرہ کے شہروں میں کوویڈ کے مریضوں کو معاون نگہداشت(سپررٹنگ کیئر)، آکسیجن اور متعلقہ سہولیات کے ساتھ آئسولیشن بیڈ فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ 10,000 روپے وصول کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ حکومت نے سنگین مریضوں کے لیے آئی سی یو بیڈز کے لیے یومیہ زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے اور وینٹی لیٹر کی سہولت والے آئی سی یو بیڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے یومیہ مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ حکومت نے NABH سے غیر تسلیم شدہ اسپتالوں کے لیے بھی نرخ مقرر کیے ہیں۔

اے کیٹیگری والے شہروں میں ایسے اسپتال آکسیجن اور متعلقہ سہولیات والے آئیسولیشن بیڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ آٹھ ہزار روپے، آئی سی یو بیڈز کے لیے 13 ہزار اور وینٹی لیٹر کی سہولت والے آئی سی یو بیڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے وصول کر سکیں گے۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ "B" اور "C" کیٹیگری کے شہروں میں واقع سپر اسپیشلٹی ہسپتال باالترتیب مذکورہ بالا نرخوں کا 80 اور 60 فیصد وصول کر سکیں گے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیس نامزد کووڈ اسپتال کے لیے ایک پیکیج ہے۔ اس پیکیج میں کووڈ کیئر پروٹوکول کے مطابق علاج فراہم کرنے کے لیے بستر، خوراک، نرسنگ کیئر، نگرانی اور امیجنگ کے ساتھ دیگر ضروری ٹیسٹ، ڈاکٹرم کے دورے وغیرہ جیسی سہولیات شامل ہیں۔ یہی نہیں ساتھ ہی مریض کی دیگر بیماریوں( کو موربیڈ) کا علاج اور مختصر مدت کے ہیمو ڈائیلاسز کی سہولت بھی پیکیج میں شامل ہے۔ شرح کی یہ ترتیب بچوں کے علاج پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.