ETV Bharat / state

بستی میں سیلاب کا خطرہ ٹلا - شاردا بیراج

اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 25 سینٹی میٹر نیچے پہنچنے سے ضلع میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن تیز کٹائی سے گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔

The flood danger in the basti was averted
بستی میں سیلاب کا خطرہ ٹلا
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 5:01 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان 92.730 کے بدلے 92.480 پر بہہ رہی ہے۔ ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 25 سینٹی میٹر نیچے بہ رہی ہے لیکن تیز کٹائی سے کئی گاؤں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

باگھا نالا،بھرتپور،چاند پور،سندل پور،چھتونا،دلاس پور گاؤں میں بوئی گئی فصلوں کی زمین کو ندی مسلسل کاٹ رہی ہے اس سے علاقائی شہری اور کسان پریشان ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی شاردا بیراج سے 39395 کیوسیک،گرجا بیراج سے111207 کیوسیک اور سریو بیراج سے 9710 کیوسیک پانی چھوڑا گیا ہے جس سے ندی کی آبی سطح میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

بلاک کا کام کرنے والے افسروں کے مطابق سریو ندی کے سبھی ساحلی باندھ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ باندھوں کی حفاظت کے لئے رات دن چوکسی برتی جارہی ہے۔ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرا لگاکر سریو ندی کی سرگرمیون پر نظر رکھی جارہی ہے۔ سیلاب سے بچاؤ اور راحت کا کام کرنے کےلئے محکمہ محصولات کے ملازمین کو محتاط کردیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.