ETV Bharat / state

کھیتوں میں فیکٹری کے کیمیائی مادے داخل ہونے سے کسان پریشان

کسان سہکاری شوگر فیکٹری سے آس پاس کے گاؤں میں مقیم کاشتکار بے حد پریشان ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کھیتوں میں فیکٹری کے کیمیائی مادے کے داخل ہونے سے فصل تباہ ہو رہی ہے۔

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 3:41 PM IST

The farmer is disturbed by the entry of factory chemicals in the fields
کھیتوں میں فیکٹری کے کیمیائی مادے داخل ہونے سے کسان پریشان

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں قائم کسان سہکاری شوگر فیکٹری سے نکلنے والا زہریلا مواد، آس پاس کے گاؤں کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ فیکٹری کی بوسیدہ سیور لائن سے بہنے والا کیمیکل شدہ پانی کاشتکاری کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ نہ ہونے سے یہ زہریلا پانی گیہوں کے کھیتوں کو تباہ کر رہا ہے۔

ہر سال شوگر فیکٹری میں پیرائی سیشن شروع ہونے کے بعد لاکھوں لیٹر کیمیکل شدہ پانی براہ راست کھیتوں میں پہنچ جاتا ہے۔ قریب کے نصف درجن سے زائد گاؤں کے کاشتکاروں نے کئی بار اپنی پریشانی انتظامیہ کے سامنے پیش کی ہے۔ اس سے نجات پانے کی کوشش کرتے کرتے کاشتکار بھی تھک چکے ہیں۔

پھولا دیوی، مقامی خاتون

مقامی خاتون پھولا دیوی کہتی ہیں کہ فیکٹری انتظامیہ کے لوگ ان کی شکایت پر توجہ ہی نہیں دیتے۔ ہر سال انہیں فیکٹری سے برآمد ہونے والے آلودہ پانی سے خسارہ اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے: مئو: پسماندہ طبقات کے لئے محکمہ صحت کا کیمپ

جس کھیت میں شوگر فیکٹری کا آلودہ پانی داخل ہو جاتا ہے وہاں کی پیداوار ختم ہو جاتی ہے۔ آلودہ پانی سے تحفظ کے لئے سڑکوں کے کنارے شجرکاری کا کام بھی آس پاس کے گاؤں کے نوجوان کر رہے ہیں۔ کاشتکار چاہتے ہیں کہ ان کی پریشانی کا کوئی مستقل حل تلاش کیا جائے۔

اس معاملے میں شوگر فیکٹری انتظامیہ سے بات چیت کی کوشش ناکام رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.