اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک ہاتھی پاگل ہوگیا۔ ہاتھی کے ہنگامے کی وجہ سے شادی میں آئے ہوئے لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے اور دولہے کو بھاگ کر جان بچانی پڑی۔
ہاتھی نے ہنگامہ کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کا نقصان پہنچا دیا، یہی نہیں دولہے دیو آنند تیرپاٹھی کو گھوڑے سے کود کر اپنی جان بچانی پڑی۔
ایس پی گنگاپار دھول جیسوال نے بتایا کہ گاؤں نرائن پور، تھانہ تھروئی سے 11 جون کو سرائے نایت کے گاؤں امرتلہ میں بارات آئی تھی، جہاں کسی نے پٹاخہ آسمان میں چھوڑا جس سے ہاتھی بے قابو ہوگیا اور نقصان پہنچایا۔