علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کی ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ چیف میڈیکل سپریٹینڈنٹ (سی ایم ایس) ڈاکٹر وی کے گپتا سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران غلط الفاظ کا استعمال کر تے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
اس نازیبا حرکت کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک خط مرکزی وزیر صحت کو لکھا۔
اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک نے ایک اپنا ویڈیو بیان شائع کیا جس میں انہوں نے کہا، ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈی ایم صاحب سی ایم ایس کو گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھ رہے ہیں، ان کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اپنی طاقت کا رعب دکھا رہے ہیں۔ آر ڈی اے جے این ایم سی ایک کورونا واریئر، سینئر ڈاکٹر کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کسی بھی طرح سے برداشت نہیں کرے گی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈاکٹر حمزہ ملک نے مزید کہا آر ڈی اے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریاست اترپردیش کے وزیراعلی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کی جانچ کرتے ہوئے، جو ڈی ایم صاحب غلط بیانی کر رہے ہیں غلط بات کر رہے ہیں اس کو سزا دینے کی ضرورت ہے۔