لوہیا واہنی کے نوئیڈا مہانگر صدر عظیم علی زیدی کی پوری مہانگر ٹیم کی موجودگی اور مہانگر صدر دیپک وگ کی قیادت میں کانپور کے تاجر منیش گپتا کے اہل خانہ کو انصاف اور قاتلوں کو سزا دلانے کی مانگ کو لے کر سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
حالانکہ پولیس نے مہا نگر صدر دیپک وگ کے گھر پر پہلے ہی پولیس کا پہرہ بیٹھا دیا تھا۔ پولیس کی اس کارروائی پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان برہم ہوگئے اور انہوں نے وہیں حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔
مہانگر صدر دیپک وگ کا کہنا ہے کہ 'یوگی حکومت طاقت کے زور پر آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم پُرامن طریقے سے جمہوری حق کا استعمال کر رہے تھے لیکن ہمیں اس جمہوری حق سے محروم رکھا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'پُرامن احتجاج اور مظاہرے کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ یوگی حکومت اس قدر خائف ہے کہ وہ اس کی بھی اجازت نہیں دیتی۔'
سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے مہانگر صدر عظیم علی زیدی نے کہا کہ 'حکومت کا یہ آمرانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ یہ حکومت عوامی تحریکوں سے اس قدر ڈر چکی ہے کہ وہ جمہوری حق کا استعمال کرنے سے بھی روک رہی ہے۔ اب وہ دن دور نہیں ہے جب عوام مخالف حکومت کو عوام اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔'
چھاتر سبھا کے صدر اتول شرما نے کہا بی جے پی کے دور میں ایک تاجر کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور قتل کے ملزم پولیس اہلکار ابھی مفرور ہیں یہ حکومت کی ایک سنگین غفلت ہے۔ سماجوادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ تاجر منیش گپتا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔'
یہ بھی پڑھیں: گوڈیا مَٹھ کے مہنت کی وزیراعلیٰ یوگی سے انصاف دلانے کی اپیل
اس موقع پر نوئیڈا مہانگر لوہیا واہنی کے نائب صدر منظر انصاری، ہمانشو وانا نائب صدر لوہیا واہنی، ندیم سیفی نائب صدر لوہیا واہنی،سوربھ شرما نائب صدر لوہیا واہنی، یش بیسویا (جنرل سیکرٹری مہا نگر لوہیا واہنی بھی ہمراہ موجود تھے۔