ETV Bharat / state

Congress MLA Amin Patel صفائی ملازمین کے مستقل آشیانے کے مطالبہ کو حکومت نے منظوری دی - Mumbi News

کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ ہم صفائی ملازمین کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کے بنا ممبئی ادھوری ہے۔ ہماری کالونی سے لے کر محلے، سڑکیں، علاقے، گٹر کی صفائی کون کرتا ہے یہ ساری ذمہ داریاں ان صفائی ملازمین کے کندھوں پر ہی رہتی ہیں۔

رکن اسمبلی امین پٹیل
رکن اسمبلی امین پٹیل
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 7:32 PM IST

رکن اسمبلی امین پٹیل

محکمہ بی ایم سی کے زیر اہتمام 29000 صفائی ملازمین کے لئے خوشی کی خبر ہے، حکومت نے اُنہیں مستقل آشیانہ اور ان کے خود کے گھر کو چھوڑکر کسی عارضی مکان میں قیام پر حکومت کی جانب سے دی جارنے کرائے کی رقم میں اضافہ کرنے کے مطالبات کو تسلیم کیا ہے۔ طویل عرصے سے صفائی ملازمین کے مذکورہ معاملہ کو لے کر کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا- ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ ہم صفائی ملازمین کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کے بنا ممبئی ادھوری ہے۔ ہماری کالونی سے لے کر محلے، سڑکیں، علاقے، گٹر کی صفائی کون کرتا ہے یہ ساری ذمہ داریاں ان صفائی ملازمین کے کندھوں پر ہی رہتی ہے۔

ان میں سے بہت سارے لوگ بیمار ہوجاتے ہیں اور بہت سارے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن ان کے بارے میں کوئی توجہ نہیں دیتا ہے، اس لیے میں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بارے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ صفائی ملازمین کو مستقل آشیانہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو جو کرایہ دیا جاتا ہے اس کے رقم میں بھی اضافہ کو لے کر حکومت سے مطالبات کئے گئے تھے،ان مطالبات کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے۔ امین پٹیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اب ہم بی ایم سی کمشنر اور بی ایم سی کے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور حکومت کے ذریعے اس منظوری کے بعد اسے جلد ہی نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔۔

مزید پڑھیں:Non-Agriculture Tax Issue In Mumbai: نان ایگریکلچر ٹیکس کو لے کر حکومت نے سوسائٹیز کو بڑی راحت دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.