ETV Bharat / state

مظفر نگر: لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی

شائستہ کے کنبہ کا الزام ہے کہ مرحومہ کے سسرال کے لوگ اس کو جہیز کے لیے مسلسل پریشان کر رہے تھے لیکن اس کی حد اس وقت ہوئی جب 5 جولائی کو اس کے سسرال والے اس کی میت کو اس کے والدین کے گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جہیز کا معاملہ
جہیز کا معاملہ
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی شہر کوتوالی پولیس نے ایک نئی شادی شدہ عورت کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔

جہیز کا معاملہ

مظفر نگر کے شہر کوتوالی کے علاقہ قدوائی نگر کی رہائشی خاتون شائستہ کی کچھ عرصہ قبل بھوپا گاؤں میں ابرار نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی۔

شائستہ کے کنبہ کا الزام ہے کہ مرحومہ کے سسرال کے لوگ اس کو جہیز کے لیے مسلسل پریشان کر رہے تھے لیکن اس کی حد اس وقت ہوئی جب 5 جولائی کو اس کے سسرال والے اس کی میت کو اس کے والدین کے گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس کے سبب وہ اس وقت کچھ نہیں کر سکے اور انہوں نے اس کی لاش کو دفن کر دیا اور اس کی آخری رسومات بھی ادا کر دی۔

اس کے ڈیڑھ ماہ بعد مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت کی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مقتول کے شوہر ابرار سمیت 4 لوگوں پر دفعہ 304B کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں مرحومہ کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.