ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی نوگنوا سادات کے گاؤں بلانہ میں 5 سالہ بچے تابش کو اغوا کیا گیا۔ اس کے بعد معصوم کے اہل خانہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں اغوا کاروں نے 30 لاکھ روپے کی مطالبہ کیا تھا ۔
ساتھ ہی اغوا کرنے والو نے واضح طور پر دھمکی بھی لکھی تھی کہ اگر اس معاملے میں پولیس کو بتایا گیا تو بچے کو جان سے مار دیا جائے گا۔
![The body of a missing child was found in Amroha](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/murder_17022021193033_1702f_1613570433_488.png)
![The body of a missing child was found in Amroha](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/murder_17022021193033_1702f_1613570433_369.png)
جس کے بعد اچانک آج صبح گھر سے کچھ فاصلے پر بنی مسجد کی چھت پر اغوا بچے کی لاش ملی تو پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور ہزاروں افراد جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کیا اور ضروری شواہد اکٹھے کیے۔
امروہہ کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیٹی نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کی قریب سے تفتیش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی کنبہ کے شبہے پر دو افراد کو بھی حراست میںلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مجرم جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگئے۔