ETV Bharat / state

بریلی: شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز - روحانی علاج کے لیے مشہور درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز

روحانی علاج کے لیے مشہور درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز آج پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ ہوا۔

بریلی: شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 1:20 PM IST

ریاست اترپردیس کے بریلی میں مریدین کے روحانی علاج کے لیے مشہور درگاہ شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز آج پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ کیا گیا۔

اس دوران نماز مغرب کے بعد درگاہ اعلیٰ حضرت سے پرچم کشائی کا جلوس نکالا گیا، جو شہر کے مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا درگاہ شاہ دانہ کے آستانہ پہنچا۔ پرچم کو شاہ دانہ ولی سرکار کے مزار پر پیش کیا گیا اور عرس کا آغاز ہو گیا۔

ویڈیو
کووڈ 19 کے سبب مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے شاہ دانہ ولی سرکار کے عرس کا آغاز کیا گیا۔

غورطلب ہے کہ اس برس شاہ دانہ ولی سرکار کا یہ 439 واں عرس ہے لیکن 14 برس قبل سے ہی پرچم کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ دراصل مریدین کا یقین ہے کہ ذہنی طور پر بیمار، آسیب، بھوت پریت، جنّ اور دیگر غیر انسانی حرکات کرنے والے بیمار لوگوں کا آستانہ پر علاج کیا جاتا ہے۔

اس درگاہ پر آنے والے زائرین میں غیر مسلم مریدین کی تعداد مسلمانوں سے کسی صورت میں کم نہیں ہوتی ہے۔ قومی سطح پر بریلی ضلع کے علاوہ تمام اضلاع سے کثیر تعداد میں مریدین، زائرین اور عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.